اشفاق احمد اعظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زبردست طوفان ہے (نظم)
زبردست طوفان ہے
ہر سمت شور قیامت بپا ہے
تناور درختوں کے گرنے کا منظر
بڑا ہی بھیانک ہے
جنگل میں شورش ہے برپا
عجب نفسی نفسی کا عالم
ہر اک بد حواسی میں چاروں طرف
دوڑتا بھاگتا پھر رہا ہے
سبھی تیز طوفان میں گھر گئے ہیں
نکلنے کی کوئی بھی صورت نہیں ہے
ہر اک اپنی بھرپور طاقت سے چلا رہا ہے
مگر کچھ سنائی نہیں پڑ رہا ہے
نہیں اپنی آواز بھی اب
قیامت کے اس شور میں
زبردست طوفاں ہے
مزید غزلیں از اشفاق احمد اعظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں