پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشانت بارہ بنکوی کی غزلیں — Ashant Barabankavi Ghazals

اشانت بارہ بنکوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رہتے ہو سدا پاس مرے قلب و جگر میں (غزل)

رہتے ہو سدا پاس مرے قلب و جگر میں

چہرہ ہے تمہارا ہی صنم میری نظر میں

ہوتے نہیں تم خواب میں بھی مجھ سے جدا یار

تم ساتھ مرے چلتے ہو یادوں کے سفر میں

پیاسی ہے نظر اب ترے دیدار کو میری

بیٹھا ہوں صنم کب سے تری راہ گزر میں

اب ڈوب کے دیکھیں گے سمندر کی تہوں میں

کشتی کو اتارا ہے تبھی ہم نے بھنور میں

موسیٰؔ مرے محبوب کے چہرے کا حسیں عکس

آتا ہے نظر سارے زمانہ کو قمر میں

وقت ملتا ہی نہیں ہے مسکرانے کے لئے (غزل)

وقت ملتا ہی نہیں ہے مسکرانے کے لئے

درد ہی باقی بچا بس گنگنانے کے لئے

کچھ کمانے کے لیے گھٹتا رہا ہوں رات دن

سو نہیں پایا ہوں کب سے چار آنے کے لئے

قرض اک اک سانس کا اس عمر پر اپنی ہے یار

ہر جتن میں نے کیا اس کو لبھانے کے لئے

ہر قدم رسوا کیا ہے اس غریبی نے مجھے

کچھ نہیں ہے پاس موسیٰؔ اب دکھانے کے لئے

مزید غزلیں از اشانت بارہ بنکوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں