پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آئلہ طاہر کی غزلیں — Aila Tahir Ghazals

آئلہ طاہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہ جن سے لہجہ بدل کے تو بولتا ہے وہ لوگ (غزل)

کہ جن سے لہجہ بدل کے تو بولتا ہے وہ لوگ

ملال اس کا سہیں گے مگر کہیں گے نہیں

رعایتوں میں لکھیں گے ہمیش نام ترا

بہ نام جرم وفا تہمتیں دھریں گے نہیں

ہمارا وقت تو ہنس کر گزرنے والا تھا

مگر یہ رنج تو اب راہ سے ہٹیں گے نہیں

اے عشق تیرے مزاجوں کی خیر ہو اب کے

دئے ہیں زخم جو تو نے کبھی بھریں گے نہیں

وہ ایک پل کہ جسے ہم نے زندگی لکھا

اب اور اس کی اذیت میں ہم جئیں گے نہیں

سو پھر یہ دل ہی ہمارا ہمارے کام آیا

کچھ ایسے پھول کھلے جو کبھی کھلیں گے نہیں

دل اب اس شہر میں جانے کو مچلتا بھی نہیں (غزل)

دل اب اس شہر میں جانے کو مچلتا بھی نہیں

کیا ضروری ہے ضرورت سے الگ ہو جانا

عین ممکن ہے سمجھ تم کو نہ آؤں اس سال

تم یہی کرنا کہ عجلت سے الگ ہو جانا

یہ کہیں چھین نہ لے صبر کی دولت تم سے

دل دھواں کرتی قیامت سے الگ ہو جانا

وہ تمہیں بھول کے پاگل بھی تو ہو سکتا ہے

دیکھ کر وقت سہولت سے الگ ہو جانا

میری تقدیر میں بس ایک ہی دکھ اترا ہے

دل کا اس یار کی سنگت سے الگ ہو جانا

تیرا غم ہی تو اڑائے لیے پھرتا ہے مجھے

چاہے کون ایسی اذیت سے الگ ہو جانا

ادھ کھلے پھول سے رکھنا نہ کبھی ربط کوئی

ادھ بجھے رنگ کی حالت سے الگ ہو جانا

ہم تو جاں ہار چلے ہیں پہ تم اے نکہت گل

چشم قاتل کی مشیت سے الگ ہو جانا

مزید غزلیں از آئلہ طاہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں