پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اسیر جبلپوری کی غزلیں — Aseer Jabalpuri Ghazals

اسیر جبلپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پھولوں کا خیال آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو (غزل)

پھولوں کا خیال آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

تاروں پہ نظر جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

گھنگھور گھٹاؤں کے جھمیلوں میں اچانک

بجلی کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ممتا کی حسیں بانہہ میں سویا ہوا معصوم

خوابوں میں جو مسکائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

چلتے ہوئے سنسان سی راہوں میں اکیلے

پتا بھی کھڑک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

وہ دھن ہے تمہاری کہ زمانے میں کہیں بھی

پائل کوئی چھنکائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

کوئی خوشی نہ کوئی غم ہے کیا کیا جائے (غزل)

کوئی خوشی نہ کوئی غم ہے کیا کیا جائے

بڑا عجیب سا عالم ہے کیا کیا جائے

ذرا سکوں ہو میسر تو کوئی بات بنے

یہاں تو گردش پیہم ہے کیا کیا جائے

کہیں سے چیخ بھی اٹھی تو رہ گئی دب کر

کہ گھنگھرؤں کی چھما چھم ہے کیا کیا جائے

کہاں سے لائیے معصومیت فرشتوں سی

گناہ فطرت آدم ہے کیا کیا جائے

اسیرؔ خواب دکھایا گیا تھا جنت کا

گلی گلی میں جہنم ہے کیا کیا جائے

مزید غزلیں از اسیر جبلپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں