پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عصیم احمد عباسی کی غزلیں — Aseem Ahmed Abbasee Ghazals

عصیم احمد عباسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل افسردہ کسی گام ٹھہر جائے گا (غزل)

دل افسردہ کسی گام ٹھہر جائے گا

وہ بھی کچھ روز میں رو دھو کے سنور جائے گا

لاکھ شدت سہی صدمے کی مگر یوں ہے کہ

آدمی وقت کے ہم راہ گزر جائے گا

ابتدا ہو یا ہو انجام سفر کا یارو

راستہ جس بھی طرف جائے گا مڑ جائے گا

ریل چیخے گی تجھے رات جو لے جاتے ہوئے

گاؤں کی بات ہی کیا دل بھی سہر جائے گا

زندگی کا یہ سفر لاکھ ہے دل جو لیکن

جو مسافر ہے کسی روز تو گھر جائے گا

اور بتلائیں کیا جینے کا سبب ہم اپنے

پھول خوشبو کو بکھیرے گا بکھر جائے گا

کریں سجدہ تمہیں ہم کس خوشی میں (غزل)

کریں سجدہ تمہیں ہم کس خوشی میں

سمندر گر نہیں سکتا ندی میں

بہت خاموش رہتا ہے وہ اکثر

کوئی تو بات ہے اس آدمی میں

گئی وہ عمر جس میں خاص تھے تم

سبھی دکھتے ہیں اب مجھ کو سبھی میں

زمانہ خوش ہے کھو کر راہ اپنی

نہیں رکھا ہے اب کچھ رہبری میں

اندھیروں کو وہ کیا الزام دیں گے

ہے جن کا ہاتھ چھوٹا روشنی میں

نہیں ہوتا رہا کچھ بھی کبھی بھی

یہی ہوتا رہا بس زندگی میں

مزید غزلیں از عصیم احمد عباسی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں