پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارون ارمیش کی غزلیں — Arun Urmesh Ghazals

ارون ارمیش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اوس کی بوند کو چھوا ہے کیا (غزل)

اوس کی بوند کو چھوا ہے کیا

عشق تم نے کبھی کیا ہے کیا

سخت ہوں لاکھ عشق کی راہیں

کوئی عاشق کبھی رکا ہے کیا

کوششیں لاکھ کوئی کر لے پر

جھوٹ سے سچ کبھی چھپا ہے کیا

جو گرا ایک بار نظروں سے

لاکھ جتنوں سے بھی اٹھا ہے کیا

ہر کسی کا سدا بھلا چاہوں

اس سے اچھی کوئی دعا ہے کیا

وہ غریبوں کا درد سنتا ہے

اس سے بڑھ کر کوئی خدا ہے کیا

ڈور منت کی باندھنے والو

رب تجارت کا مدعا ہے کیا

دل کو آکاش بنا رکھا ہے (غزل)

دل کو آکاش بنا رکھا ہے

اس میں اک چاند سجا رکھا ہے

عشق کرتے ہیں سبھی چھپ چھپ کے

ہم نے تو سب کو بتا رکھا ہے

موت کا خوف ہے ایسا طاری

جینا دشوار بنا رکھا ہے

دور کیسا یہ عجب آیا ہے

جھوٹ نے سچ کو دبا رکھا ہے

فکر جنتا کی کسے ہے سب نے

دھیان ووٹوں پہ لگا رکھا ہے

مزید غزلیں از ارون ارمیش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں