پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد صدیقی کی غزلیں — Ahmad Sidiqi Ghazals

احمد صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ادھر دیکھتے ہیں ادھر دیکھتے ہیں (غزل)

ادھر دیکھتے ہیں ادھر دیکھتے ہیں

ہمیشہ تری رہ گزر دیکھتے ہیں

سفر ہی نہیں ختم ہوتا ہمارا

مصیبت میں ہم اپنا گھر دیکھتے ہیں

اگرچہ ہمارا نتیجہ نہ نکلا

مگر فیل ہونے کا ڈر دیکھتے ہیں

برستا رہا رات بھر گھر میں پانی

خدا تیری رحمت کا در دیکھتے ہیں

ہنسی مجھ کو آتی ہے تیری ہنسی پر

اخوت کو زیر و زبر دیکھتے ہیں

تمہاری محبت جو حاصل ہوئی ہے

دعاؤں کا اس میں اثر دیکھتے ہیں

سمندر کی لہریں سناتی ہیں احمدؔ

تہہ آب لعل و گہر دیکھتے ہیں

اس جیسا یہاں کوئی بھی فن کار نہیں ہے (غزل)

اس جیسا یہاں کوئی بھی فن کار نہیں ہے

قاتل ہے مگر ہاتھ میں تلوار نہیں ہے

اٹھوں گا مگر صبح تو ہونے دے مؤذن

سونے کے لئے نیند بھی درکار نہیں ہے

یوں ہے کہ فقط دیکھ کے ہوتی ہے تسلی

معمولی کوئی نقش یا دیوار نہیں ہے

درد دل مجروح کوئی سمجھے تو کیسے

اس شہر میں مجھ سا کوئی بیمار نہیں ہے

ہاتھوں میں لئے ہاتھ گزرتے رہے ہم دو

پھر جا کے ہوا علم مجھے پیار نہیں ہے

تصویر تری آنکھ ملاتی رہی دن بھر

پر ہاتھ ملانے کو یہ تیار نہیں ہے

مزید غزلیں از احمد صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں