ارسلان ارسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کوئی سوال نہ پوچھا دعا پہ چھوڑ دیا (غزل)
کوئی سوال نہ پوچھا دعا پہ چھوڑ دیا
جو کام تھا مرا وہ بھی خدا پہ چھوڑ دیا
ہمیں خبر تھی وہ چاہے تو ساتھ دے اپنا
اسی گمان میں سب کچھ وفا پہ چھوڑ دیا
چراغ دل میں جلایا تھا اس کی یادوں کا
پھر اس کے بعد اسے خود ہوا پہ چھوڑ دیا
بہت دنوں سے گلہ بھی نہ لب پہ آیا ہے
تمام بوجھ انا کا انا پہ چھوڑ دیا
یہی سبب ہے کہ کہتے ہیں لوگ بے پروا
کہ دل کا حال کسی کی رضا پہ چھوڑ دیا
گلہ وفا کا کریں بھی تو کس طرح آخر
کہ ہم نے دل بھی کسی بے وفا پہ چھوڑ دیا
ملتا نہیں قرار کسی بھی بہار میں (غزل)
ملتا نہیں قرار کسی بھی بہار میں
اتنے ملے ہیں غم کہ نہیں اب شمار میں
آنکھوں میں خواب دل میں تمنائیں بے سبب
پایا نہیں ہے کچھ بھی مگر انتظار میں
رہزن بنا ہر ایک قدم خود ہی راہ کا
کیا خاک ہم بچیں گے یاں ان سے پیار میں
دھوکا دیا زمانے نے ہم کو ہر ایک پل
پایا نہ کچھ بھی ہم نے وفا کے دیار میں
شعلوں میں گھر گئی ہے تمنا کی روشنی
اپنا الگ مقام ہے لیکن مزار میں
ہر ایک چہرہ وقت کے پردے میں چھپ گیا
پہچان ڈھونڈتے ہیں یہ عاشق غبار میں