پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارشد القادری کی غزلیں — Arshadul Qadri Ghazals

ارشد القادری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سب رنگ وہی ڈھنگ وہی ناز وہی تھے (غزل)

سب رنگ وہی ڈھنگ وہی ناز وہی تھے

اس بار تو موسم کے سب انداز وہی تھے

بس عجز کی خوشبو کی جگہ کبر کی بو تھی

لہجے میں ذرا فرق تھا الفاظ وہی تھے

کیا جانیے کیوں اب کے مرے دل میں نہ اترے

سر لے وہی آواز وہی ساز وہی تھے

جو ننگ خلائق تھے جو دشمن تھے وطن کے

سینوں پہ سجائے ہوئے اعزاز وہی تھے

جبریل سے آگے گئے جو نور سراپا

شہباز وہی حاصل پرواز وہی تھے

ویراں ویراں بام و در میں اور مری تنہائی (غزل)

ویراں ویراں بام و در میں اور مری تنہائی

تاریکی میں ڈوبا گھر میں اور مری تنہائی

اس کے قد کی خال و خد کی صورت کی سیرت کی

باتیں کرتے ہیں شب بھر میں اور مری تنہائی

جانے کس دن وہ آ جائے بانٹے پیار اثاثے

دروازہ کشکول نظر میں اور مری تنہائی

ہجر رتوں کے خاموشی کے دل کی بیتابی کے

ہیں اک مدت سے خوگر میں اور مری تنہائی

درد سمندر میں ارشدؔ تھیں شدت غم کی لہریں

ڈوب رہے تھے بیچ بھنور میں اور مری تنہائی

مزید غزلیں از ارشد القادری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں