پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارشد ہمراز کی غزلیں — Arshad Hamraz Ghazals

ارشد ہمراز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تھے لوگ بھولے بھالے نہ جانے کہاں گئے (غزل)

تھے لوگ بھولے بھالے نہ جانے کہاں گئے

وہ دوست یار سارے پرانے کہاں گئے

کاغذ کی ناؤ جیب میں سکے جو چند تھے

دل ڈھونڈھتا ہے سارے خزانے کہاں گئے

پکے گھروں نے بستی کا نقشہ بدل دیا

مٹی کے وہ ہمارے ٹھکانے کہاں گئے

گاؤں کی ہر گلی یہ مجھے پوچھتی ہے اب

تھیں رونقیں وہ جن سے کمانے کہاں گئے

جب گھر تھے چھوٹے سب کے مگر دل فراخ تھے

وہ لوگ پیارے اچھے زمانے کہاں گئے

ہر شخص اب تو رہتا ہے غمگین ہی یہاں

ہنس مکھ جو تھے وہ ہنسنے ہنسانے کہاں گئے

اب تو تمام دشت و بیاباں اجڑ گئے

آباد تھے یہ جن سے دوانے کہاں گئے

ہر سمت اب فضاؤں میں نفرت کی آگ ہے

موسم وہ چاہتوں کے سہانے کہاں گئے

ہمرازؔ تم بھی شہر کے ہو جاؤ یار اب

گاؤں میں تم یہ رونے رلانے کہاں گئے

بچھڑتے وقت مجھے جینے کی دعا دی ہے (غزل)

بچھڑتے وقت مجھے جینے کی دعا دی ہے

تمام عمر تڑپنے کی یہ سزا دی ہے

دھڑک رہا ہے یہ دل آج پھر اسی دھن پر

بچھڑنے والے نے شاید کہ پھر صدا دی ہے

مجھے بھی روکتی ہے یار میری خودداری

انا کی تم نے بھی دیوار اک اٹھا دی ہے

لگی ہے تھمنے مری سانس ان کی چوکھٹ پر

یہ زندگی نے بھی کس موڑ پر دغا دی ہے

جو دے رہے ہیں دلاسہ مکاں کے جلنے پر

لگی جو آگ انہیں لوگوں نے ہوا دی ہے

مزید غزلیں از ارشد ہمراز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں