احمد مجددی اسد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل کی محفل سجائے بیٹھے ہیں (غزل)
دل کی محفل سجائے بیٹھے ہیں
در پہ نظریں لگائے بیٹھے ہیں
خوشی ملنے کی غم جدائی کا
ہم تو سب کچھ بھلائے بیٹھے ہیں
کوئی خوف خدا نہ خوف رسول
ذہن و دل ڈگمگائے بیٹھے ہیں
اک فریبی سے دل لگا کر ہم
کیا تماشہ بنائے بیٹھے ہیں
جب نہ سمجھے تلاطم دوراں
دل کو اپنے گنوائے بیٹھے ہیں
پیار میں اڑ گئے ہیں ہوش اسدؔ
ہم تو خود کو بھلائے بیٹھے ہیں
دھیرے دھیرے آپ کا گلشن میں آنا یاد ہے (غزل)
دھیرے دھیرے آپ کا گلشن میں آنا یاد ہے
چوری چوری مجھ سے وہ آنکھیں چرانا یاد ہے
چلتے چلتے راہ میں اور باتوں باتوں میں کبھی
وہ ترا نظریں ملا کر مسکرانا یاد ہے
مٹ نہیں سکتی کبھی دل سے ادائے دل نواز
ناز سے مانند آہو آنا جانا یاد ہے
ہائے وہ مستی کا عالم وہ نرالی شوخیاں
حسن کی جادوگری کا وہ زمانہ یاد ہے
جن غلط انداز نظروں سے کبھی دیکھا مجھے
دل ہوا تیر نظر کا بس نشانہ یاد ہے
کالے بادل کی طرح لہرا گئی زلف سیاہ
اور وہ ساون گھٹا کا کانپ جانا یاد ہے
وہ جو گزرا تھا کبھی اس انجمن میں اے اسدؔ
زندگی کا بیش قیمت وہ زمانہ یاد ہے
تحریروں میں تقریروں میں (نظم)
تحریروں میں تقریروں میں
تم ہی تم ہو
لفظوں میں حرفوں میں
تم نے بھی اک خواب دیکھا تھا
میں نے بھی اک خواب بنا تھا
پیپل کی چھاؤں میں
نیلے امبر کے سایہ میں
لیکن
اک ایسی آندھی آئی
اک ایسا طوفان اٹھا
آئینہ ریزہ ریزہ ہو گیا
شیشوں کے بھی ٹکڑے ہو گئے
مگر
ہر آئینہ کے ریزے ریزے میں
اک گلشن ایسا نیارا ہو
پھول کلیاں
ہر دم تازہ ہوں
پھول کلیاں سب
بکھر گئیں
خوشبو سے
وادی جنگل
گاؤں شہر
مہک اٹھے
اور
ہر ہر مہک سے
یہ احساس ہو رہا تھا
کہ بس