پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارمان خان ارمان کی غزلیں — Arman Khan Arman Ghazals

ارمان خان ارمان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تنہائی میں کرتا ہے فسادات کی باتیں (غزل)

تنہائی میں کرتا ہے فسادات کی باتیں

محفل میں کرے ہے جو مساوات کی باتیں

تم جب سے گئے ہو یہی دو چار بچی ہیں

دن رات کی برسات کی بے بات کی باتیں

پھولوں کو مسلتا ہے بڑی سنگ دلی سے

کلیوں سے وہ کرتا ہوا باغات کی باتیں

شب بھر کے اندھیروں سے سوالات کا عالم

دن بھر کے اجالوں سے جوابات کی باتیں

آنکھوں سے جو دکھتا ہے وہ سمجھا نہیں جاتا

میں کیسے کروں رمز و اشارات کی باتیں

ایسا آلام کا خوگر نہیں دیکھا ہم نے (غزل)

ایسا آلام کا خوگر نہیں دیکھا ہم نے

دل ترے جیسا شناور نہیں دیکھا ہم نے

کن پرندوں کے تعاقب کا تھا نشہ ہم پر

دشت و صحرا سے کبھی گھر نہیں دیکھا ہم نے

خار زاروں سے مراسم کے سبب پھولوں کو

دل نے چاہا بھی تو رک کر نہیں دیکھا ہم نے

قصد دیرینہ تری بے سر و پائی کی قسم

راہ میں میل کا پتھر نہیں دیکھا ہم نے

مزید غزلیں از ارمان خان ارمان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں