ارچنا جوہری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اسی سے دوستی بھی ہے اسی سے دشمنی بھی ہے (غزل)
اسی سے دوستی بھی ہے اسی سے دشمنی بھی ہے
وہیں پر آب ہے لیکن وہیں پر تشنگی بھی ہے
اسے مندر میں کیوں ڈھونڈھیں اسے مسجد میں کیوں ڈھونڈھیں
جہاں پر آستھا ہوگی وہیں پر بندگی بھی ہے
یہ مانا رات کالی ہے اندھیرا اس کی قسمت ہے
اندھیرے کے ہی گھونگھٹ میں چھپی پر روشنی بھی ہے
اسے کیا نام دوں آخر صنم ہمدم یا ہرجائی
اسی پہ جان دیتی ہوں اسی سے زندگی بھی ہے
بیتے لمحوں کو پھر جیا جائے (غزل)
بیتے لمحوں کو پھر جیا جائے
ان کو کچھ یاد یوں کیا جائے
یوں تو اوڑھی تھی ہم نے خاموشی
اس کا پر نام بھی لیا جائے
اس کو رکھنا ہے دل میں یا کہ نہیں
فیصلہ یہ بھی کر دیا جائے
جو کہ واپس لیا تھا اس سے کبھی
دل وہی اس کو پھر دیا جائے
مزید غزلیں از ارچنا جوہری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں