پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عاقل زیاد کی غزلیں — Aquil Ziyad Ghazals

عاقل زیاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ارادہ ہے وطن پہنچوں (نظم)

ارادہ ہے وطن پہنچوں

سناؤں حال دل اپنا

کہ دن مصروف رکھتا ہے

مگر راتیں

بہت مشکل گزرتی ہیں

اسے تم عشق کہہ سکتے ہو لیکن

ذرا سوچو

یہ کیسے بے ضرر لمحے

ہماری دسترس سے

دور ہوتے جا رہے ہیں

اور ایسے میں کہاں ممکن

تمہارے زلف کھولوں

تمہارے ہونٹ چوموں

ہمیشہ شور سا اک

تعاقب میں ہے میرے

کبھی یہ سازشی سائے

یکایک سامنے آ کر

پتا پوچھیں

کبھی کچھ اور

یہی دھڑکا اسے بھی ہے

کہ آنکھیں بند ہو جانے سے پہلے

مسافر گھر پہنچ جائے

مزید غزلیں از عاقل زیاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں