پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انور زیب انور کی غزلیں — Anwar Zeb Anwar Ghazals

انور زیب انور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پھول کو وہ آ رہے تھے چوم کر (غزل)

پھول کو وہ آ رہے تھے چوم کر

چل رہے تھے اس لیے تو جھوم کر

آپ سا کوئی حسیں پایا نہیں

دیکھ آئے ہم زمانہ گھوم کر

اور لوگوں کی بھی ہمدردی سمیٹ

اور اپنی شکل کو معصوم کر

تو سمجھتا ہے کہ یہ آسان ہیں

عشق کے رستے ذرا معلوم کر

عشق میں لازم نہیں کہ وصل ہو

مت انہیں یوں لازم و ملزوم کر

زیبؔ شاعر ہے تو لازم ہے تجھے

عاشقی کو اپنی تو منظوم کر

کچھ لطف مزہ مجلس میں نہیں (غزل)

کچھ لطف مزہ مجلس میں نہیں

اے دوست تو شامل جس میں نہیں

جو بات ہے تیری آنکھوں میں

وہ بات گل نرگس میں نہیں

ترے شہر کو دیکھ کے دل بولا

یہ سندرتا پیرس میں نہیں

ترے پیروں سے اٹھ کر جائے کہیں

یہ حوصلہ اس مفلس میں نہیں

وہ پتھر دل کیا پگھلے گا

لو عشق جنوں کی جس میں نہیں

اب خود کو دلاسے دیتا ہوں

فقدان وفا کس کس میں نہیں

وہ زیبؔ حسین بلا کی ہے

پر رحم ذرا بے حس میں نہیں

مزید غزلیں از انور زیب انور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں