پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انور خاں انور کی غزلیں — Anwar Khan Anwar Ghazals

انور خاں انور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنے کردار سے گرتے ہوئے بندے دیکھے (غزل)

اپنے کردار سے گرتے ہوئے بندے دیکھے

میں نے انسان کی صورت میں درندے دیکھے

پہلے مجرم کو ہی ملتی تھی گناہوں کی سزا

اب تو معصوم کی گردن میں ہی پھندے دیکھے

جن کے دم سے ہے فلک بوس مکانوں کا وجود

ان کے ہیں کون سے بازار میں دھندے دیکھے

آج اجڑے ہوئے لوگوں کی پنہ گاہوں میں

میں نے مردوں کی طرح سینکڑوں بندے دیکھے

سر بسر فرقہ پرستوں کے وطن میں انورؔ

رہنما ہم نے سدا اپنے گزندے دیکھے

انداز گفتگو کو بھی تکرار مت بتا (غزل)

انداز گفتگو کو بھی تکرار مت بتا

ہرگز زباں کو تیر و تلوار مت بتا

اس زندگی کو ڈر کے مصائب کی دھوپ سے

راحت کی چھاؤں کے لئے غم خوار مت بتا

زر زن زمین اصل میں تینوں ہیں فتنہ گر

حرص و ہوس کا دل کو طلب گار مت بتا

نادان دل کو ظرف سے خالی دماغ کو

اپنا رفیق اپنا مددگار مت بتا

انورؔ نشاط و عیش میں دنیا کی ڈوب کر

ملک عدم کی راہ کو پر خار مت بتا

مزید غزلیں از انور خاں انور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں