پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انور افسر شعور کی غزلیں — Anwar Afsar Shuoor Ghazals

انور افسر شعور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دو پیسے میں تین کھلونے دو پیسے میں تین (نظم)

دو پیسے میں تین کھلونے دو پیسے میں تین

سادہ اور رنگین

یہ چینی کی گڑیا ہے

ایک طرف سے ننھی منی ایک طرف سے بڑھیا ہے

جیب میں یوں آ جاتی ہے یہ جیسے ذرا سی پڑیا ہے

یہ مٹی کی گھوڑی ہے

اس کی مانگ بہت ہے لیکن اس کی قیمت تھوڑی ہے

ساتھ اگر گھوڑا بھی ہو تو سب سے اچھی جوڑی ہے

یہ چھوٹی سی موٹر ہے

ٹلو آؤ پلو آؤ دیکھو کیسی موٹر ہے

سب سے بہتر سب سے پیاری سب سے اچھی موٹر ہے

یہ چڑیا کا بچہ ہے

اس میں بالکل جان نہیں ہے جسم بھی کچھ کچھ کچا ہے

جھوٹ نہیں بولوں گا ہرگز میرا وعدہ سچا ہے

یہ طوطے کا پنجرہ ہے

اک ننھا منا سا طوطا اس میں گم سم بیٹھا ہے

کچھ نہیں کھاتا کچھ نہیں پیتا یوں ہی بیٹھا رہتا ہے

مزید غزلیں از انور افسر شعور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں