پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عدنان علی کی غزلیں — Adnan Ali Ghazals

عدنان علی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

لازم ہے اگر جنگ تو اعلان کریں گے (غزل)

لازم ہے اگر جنگ تو اعلان کریں گے

دشمن یہ نہ سمجھے کوئی احسان کریں گے

ہر دن اسی امید پہ جیتا ہوں میں مولا

آپ اپنا مری سمت کبھی دھیان کریں گے

ہمدرد بنے پھرتے ہیں کچھ لوگ مرے جو

آئے گا برا وقت تو پہچان کریں گے

اس دن کو گزر جانے کہ جلدی تو بہت ہے

کل رات ملاقات کو آسان کریں گے

اس ڈر سے نہیں پالے کبھی ہم نے پرندے

صیاد پرندوں کو پریشان کریں گے

رونا تو ہے آساں مجھے ہنسنا ہو تو بولو

مشکل ہے جو بھی کام وہ عدنانؔ کریں گے

اب ترا ہجر مسلسل نہیں کاٹا جاتا (غزل)

اب ترا ہجر مسلسل نہیں کاٹا جاتا

کاٹا جاتا ہے مکمل نہیں کاٹا جاتا

نوچ ڈالے گی یہ شیشم سے بدن کو دیمک

اس سفر کو کبھی پیدل نہیں کاٹا جاتا

کچھ نشانی بڑے بوڑھوں کی سلامت رکھو

نیم برگد یا ہو پیپل نہیں کاٹا جاتا

جو ملا ہے اسے تم رب کہ عنایت سمجھو

ٹاٹ کی چاہ میں مخمل نہیں کاٹا جاتا

اب سمندر سے نکالو کوئی رستہ تم لوگ

پیڑوں سے عشق ہے جنگل نہیں کاٹا جاتا

مزید غزلیں از عدنان علی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں