پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انوراگ ہردے نگری کی غزلیں — Anurag Hridaynagari Ghazals

انوراگ ہردے نگری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نظر بھر کے دیکھا جو اس نے مجھے (غزل)

نظر بھر کے دیکھا جو اس نے مجھے

پھسل کے یہ دل لاپتہ ہو گیا

سمجھ میں نہ آیا یہ منظر مجھے

مگر جو ہوا وہ بھلا ہو گیا

تراشا جسے تھا بڑے ناز سے

صنم وہ ہمارا خدا ہو گیا

خفا وہ ہوا تو مجھے یوں لگا

سمندر ندی سے خفا ہو گیا

عشق کے مرکز میں جانا ہو گیا (غزل)

عشق کے مرکز میں جانا ہو گیا

مسکرائے اک زمانہ ہو گیا

جب سے آنکھیں عاشقانہ ہو گئیں

شہر میں ظاہر دوانہ ہو گیا

بے وفا سے عاشقی کا یہ صلہ

دل غموں کا کارخانہ ہو گیا

گھر گئیں غم کی گھٹائیں آج یوں

مشکلوں میں آب و دانہ ہو گیا

اب نہیں تیرے چلیں گے پینترے

دل مرا اب تو سیانا ہو گیا

مزید غزلیں از انوراگ ہردے نگری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں