پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ادتیہ شری واستو شفق کی غزلیں — Aditya Shrivastava Shafaq Ghazals

ادتیہ شری واستو شفق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب جہاں میں پیٹ سب کا ہی ہے بھرتی روٹی (غزل)

جب جہاں میں پیٹ سب کا ہی ہے بھرتی روٹی

منہ چڑھاتی روز و شب پھر کیوں مرا ہی روٹی

روز چولھے میں جلاتا ہے جو خود داری کو

بھوک پھر اس کی مٹائے کیسے اس کی روٹی

عمر اتنی تھی کہ روٹی ماں کے ہاتھوں کھاتا

مجھ کو تو اس عمر میں کھانے لگی تھی روٹی

ناچتی ہے بھوک جب بھی چار دن آنگن میں

تب لہو کی میرے قیمت صرف لگتی روٹی

جس نے اوروں کے خزانے زندگی بھر تھے بھرے

مرتے مرتے وہ بھی چلایا تھا روٹی روٹی

خون اس کا کھیت میں بہتا ہے جیسے پانی

بنتی ہے جس کے پسینے سے سبھی کی روٹی

لوگ تو کرتے ہیں ایماں کا بھی سودا اکثر

داؤں پہ لگتی ہے جب ان کی یہ پیاری روٹی

دور غربت میں بھی کرتا ہے شفقؔ یہ دعویٰ

مر بھی جائے تو نہ کھائے شاعری کی روٹی

ہمیں ان سے محبت ہے ضرورت سے زیادا ہی (غزل)

ہمیں ان سے محبت ہے ضرورت سے زیادا ہی

انہیں ہم سے شکایت ہے ضرورت سے زیادہ ہی

ستارے رشک کرتے ہیں نظارے رشک کرتے ہیں

مری جاں خوب صورت ہے ضرورت سے زیادہ ہی

ملا ہے ہم نوا ایسا جو میرا ہم زباں بھی ہے

پسند اس کو بھی ثروتؔ ہے ضرورت سے زیادہ ہی

فرشتوں کو سناؤں گا میں برگ گل کے افسانے

کہانی میں صداقت ہے ضرورت سے زیادہ ہی

خلاؤں میں چلا جاتا ہوں اکثر گھومنے کو میں

زمیں پر پھیلی نفرت ہے ضرورت سے زیادہ ہی

وراثت میں بھلا لے گی بھی کیا نسل فر و مایہ

غزل میں بھی سیاست ہے ضرورت سے زیادہ ہی

غزل سپنے میں کہنے آئی تھی کل بات یہ مجھ سے

مجھے تیری ضرورت ہے ضرورت سے زیادہ ہی

نکیر و منکر و رضواں سنیں گے شعر اب میرے

شفقؔ کی ان کو چاہت ہے ضرورت سے زیادہ ہی

مزید غزلیں از ادتیہ شری واستو شفق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں