انودل شمس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وہ پوچھتی ہے مرے لیے تم نے کیا کیا ہے (غزل)
وہ پوچھتی ہے مرے لیے تم نے کیا کیا ہے
یہ سب سخن تیرے واسطے تو لکھا ہوا ہے
سب آ کے کہتے ہیں مجھ کو بیٹا پڑھائی کر لو
پڑھائی کرکے کس آدمی کا بھلا ہوا ہے
سبھی نئے رشتے اس کے زیادہ چلے نہیں ہیں
سو واپسی کا یقین اب بھی بنا ہوا ہے
وہ جیسا بھی ہے تم اس کو ویسا قبول کر لو
وہ جونؔ کی شاعری کو پڑھ کر بڑا ہوا ہے
دو چار بار ہی سہی لگایا تھا اس کا نمبر
پتا نہیں پھر بھی کال کس کو لگا ہوا ہے
تیرے زخموں کی عیادت نہیں کرنے والے (غزل)
تیرے زخموں کی عیادت نہیں کرنے والے
اب دکھاوے کی محبت نہیں کرنے والے
تو نے یہ حسن جنہیں سونپ دیا ہے وہ لوگ
تیری آنکھوں کی حفاظت نہیں کرنے والے
ہم کو تدبیر سے ان مشکلوں میں ڈالا گیا
جب بھی ٹھانی کہ عبادت نہیں کرنے والے
ہاں وہی لوگ بنے پھرتے ہیں اب شاہ سخن
وہ جو کہتے تھے محبت نہیں کرنے والے
ٹوٹی دیوار سے اپنوں کو مہک آتی ہے
اس لئے گھر کی مرمت نہیں کرنے والے