پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عادل ریاض کینیڈین کی غزلیں — Adil Riaz Canadian Ghazals

عادل ریاض کینیڈین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہیں دل کہیں داستاں چھوڑ آئے (غزل)

کہیں دل کہیں داستاں چھوڑ آئے

کسی لب پہ آہ و فغاں چھوڑ آئے

ہمیشہ ملی جس کے سائے میں ٹھنڈک

وطن میں وہی سائباں چھوڑ آئے

بیاباں میں پیاسے رہے عمر بھر ہم

مگر گھر میں بحر رواں چھوڑ آئے

وفاؤں کی بجھتی ہوئی راکھ میں ہم

محبت کی چنگاریاں چھوڑ آئے

تمہاری خوشی ہم تو لینے گئے تھے

نہ جانے جوانی کہاں چھوڑ آئے

دعا کے لیے کتنے دربار بدلے (غزل)

دعا کے لیے کتنے دربار بدلے

کہ اقرار میں اس کا انکار بدلے

نہ جانے کہاں کا تکبر ہے اس میں

اسے یہ کہو اپنے اطوار بدلے

انہیں اپنے وعدے پہ آنا نہیں ہے

سو ہم نے تو کپڑے ہیں بے کار بدلے

مری سادگی پر انہیں پیار آیا

نظر آج آتے ہیں سرکار بدلے

اصولوں کا سودا تو معمول ہے اب

ہیں دولت نے لوگوں کے کردار بدلے

زمانہ بہت دور اب جا چکا ہے

کہو بے خبر سے کہ رفتار بدلے

مزید غزلیں از عادل ریاض کینیڈین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں