پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عادل مستقیم کی غزلیں — Adil Mustaqueem Ghazals

عادل مستقیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دعا کام آ گئی ہم جاں نثاروں غم کے ماروں کی (غزل)

دعا کام آ گئی ہم جاں نثاروں غم کے ماروں کی

گھڑی دیکھو بس اب آنے کو ہے دل میں بہاروں کی

مری جانب قدم اٹھتے ہیں یہ کس مہرباں دل کے

صبا خوشبو لئے آئی گلوں کی آبشاروں کی

وہ لے کر تتلیاں دل میں ستاروں کی چمک لے کر

جہاں پر چھا رہی ہے جیسے صورت ماہ پاروں کی

دل نادان سجدے میں گرا ہے ایک عرصے سے

تمنا دید کی لے کر ان آنکھوں کے نظاروں کی

مرے محسن مرے ہمراز تم سے کیا چھپانا ہے

مری دھڑکن نہ رک جائے خبر سن کر کناروں کی

بڑا بے رحم تھا طوفاں تو کیسے بچ گیا عادلؔ

دعا ملتی رہی ہے تجھ کو شاید رب کے پیاروں کی

گلشن یہ مہک اٹھے گا تم آؤ کسی روز (غزل)

گلشن یہ مہک اٹھے گا تم آؤ کسی روز

آ کر مرے پہلو کو بھی مہکاؤ کسی روز

کرتے ہو شب و روز تصور میں بسیرا

آنکھوں کے مری سامنے آ جاؤ کسی روز

تڑپاتے ہو ترساتے ہو مر جاؤں نہ غم سے

اب آب بقا بن کے چلے آؤ کسی روز

بادل بھی گریزاں ہے برسنے سے یہاں پر

بادل گھنی زلفوں کے لیے آؤ کسی روز

یہ دل جو دھڑکتا ہے دھڑکتا ہی رہے گا

آ کر مری دھڑکن کو بھی سمجھاؤ کسی روز

عادلؔ سے جو ملنے کی تمنا ہے تو اے دل

خوابوں سے نکل سامنے آ جاؤ کسی روز

مزید غزلیں از عادل مستقیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں