پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انمول ساورن کاتب کی غزلیں — Anmol Savaran Katib Ghazals

انمول ساورن کاتب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دیکھ کے تجھ کو میں دیکھتا رہ گیا (غزل)

دیکھ کے تجھ کو میں دیکھتا رہ گیا

عشق کرنے کو اب کیا بچا رہ گیا

چاند کیا ہے صنم آپ کے سامنے

حسن یہ دیکھ کر سوچتا رہ گیا

خواب آنکھوں سے میرے گزرتے گئے

نیند میں بھی تجھے سوچتا رہ گیا

مجھ کو تیرے سوا کچھ نہیں چاہیے

سو میں رب سے تجھے مانگتا رہ گیا

روٹھ جاتی ہو پر لوٹ آتی ہو تم

اس لئے میں تمہیں چاہتا رہ گیا

تیری آغوش جنت سے کم بھی نہیں

اس لئے میں خدا سے جدا رہ گیا

حسن پر مٹنے والا میں عاشق نہیں

عمر بھر میں جبیں چومتا رہ گیا

وصل کی یاد مرہم بنی اس لئے

ہجر کے بعد بھی حوصلہ رہ گیا

میں کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہوں (غزل)

میں کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہوں

محبت کرکے تنہا ہو گیا ہوں

مسلسل چشم تر رہتی ہے میری

میں یادوں کا خزانہ ہو گیا ہوں

میری ان چشم میں دیکھو ذرا سا

تری منزل کا رستہ ہو گیا ہوں

مجھے تو سننے دے جھوٹی تسلی

بہا کے آنسو دریا ہو گیا ہوں

یہ دریا میٹھے پانی کا نہیں ہے

میں درد و غم سے کھارا ہو گیا ہوں

میرے زخموں پہ مرہم مت لگاؤ

میں زخموں کا سہارا ہو گیا ہوں

شبوں میں چیختا رہتا ہے کاتبؔ

تیرے جانے سے صحرا ہو گیا ہوں

مزید غزلیں از انمول ساورن کاتب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں