پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عدیل زیدی کی غزلیں — Adeel Zaidi Ghazals

عدیل زیدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جہان علم کا باب نصاب ہوتے ہوئے (غزل)

جہان علم کا باب نصاب ہوتے ہوئے

بھٹک رہا ہوں میں اہل کتاب ہوتے ہوئے

کچھ اور بھی ہے خرابی کی دوسری صورت

میں خود کو دیکھ رہا ہوں خراب ہوتے ہوئے

جو کام دل کو مرے فطرتاً نہیں بھاتے

انہیں میں کر نہیں پاتا ثواب ہوتے ہوئے

مرے ہی دم سے ہے جو کچھ بھی اس جہان میں ہے

میں کیسے خود کو بھلا دوں جناب ہوتے ہوئے

عدیلؔ جو تھے ان آنکھوں کی روشنی کل تک

وہ چہرے دیکھ رہا ہوں میں خواب ہوتے ہوئے

بس لمحے بھر میں فیصلہ کرنا پڑا مجھے (غزل)

بس لمحے بھر میں فیصلہ کرنا پڑا مجھے

سب چھوڑ چھاڑ گھر سے نکلنا پڑا مجھے

جب اپنی سر زمین نے مجھ کو نہ دی پناہ

انجان وادیوں میں اترنا پڑا مجھے

پاؤں میں آبلے تھے تھکن عمر بھر کی تھی

رکنا تھا بیٹھنا تھا پہ چلنا پڑا مجھے

اپنی پرکھ کے واسطے طوفاں کے درمیاں

مضبوط کشتیوں سے اترنا پڑا مجھے

تیری انا کے ہاتھ میں تھے تیرے فیصلے

تو تو بدل نہ پایا بدلنا پڑا مجھے

بے انتہا تضاد تھا دونوں کی سوچ میں

کچھ یوں بھی راستے کو بدلنا پڑا مجھے

یہ بھی ہوا کہ بادل نا خواستہ کبھی

زندہ حقیقتوں سے مکرنا پڑا مجھے

یکجا رہا اک عمر مگر تیری دید کو

مانند مشت خاک بکھرنا پڑا مجھے

آغاز اپنے بس میں نہ انجام ہی عدیلؔ

اک زندگی گزار کے مرنا پڑا مجھے

سب کہ سنتے رہو (نظم)

سب کہ سنتے رہو

پیار کرتے رہو

اور کچھ نہ کہو

چاہے بولیں نہ وہ

لب کو کھولیں نہ وہ

دل الگ بات ہے

اپنے لہجہ میں بھی

پیار گھولیں نہ وہ

اپنا جو فرض ہے

اس طرح ہو ادا

جیسے ایک قرض ہے

کوئی جو کچھ کہے

اس کہ سنتے رہو

اور کچ نہ کہو

بے خیالی میں ہی

لب اگر کھل جائیں

اور زباں پر کبھی

کوئی سچ آ گیا

یوں سمجھ لوں کہ پھر

سلسلہ جتنے تھے

درمیاں جو بھی تھا

خواب دیکھے تھے جو

سب بکھیر جائیں گے

ایسا کرنا نہیں

سب کی سننا مگر

تم بکھرنا نہیں

مسلے سب کے سب

ہیں سفید و سیاہ

مسئلوں میں کبھی

رنگ بھرنا نہیں

دل میں گر پیار ہو

لب پہ اقرار ہو

پیار ہی پیار بس

حرف اظہار ہو

گر انا یہ کہے

دل نہ مل پائیں گے

اس پہ مت جائیے

کھوٹی ہے یہ انا

اس سے کچھ نہ بنا

دل کی باتیں سنو

فاصلے سے صحیح

رستہ ایک ہے

مدعا ایک ہے

اک ہماری ہے کیا

ساری دنیا کا ہی

سلسلہ ایک ہے

ایک آئے تھے ہم

ایک آئے تھے تم

ایک ہے یہ سفر

بھیڑ کتنی بھی ہو

اپنی اپنی جگہ

ہر کوئی ایک ہے

نام ہیں گو جدا

پر خدا ایک ہے

بس خدا کی طرح

سب کی سنتے رہو

کہنے سننے سے تو

کچھ بدلتا نہیں

رات جاتی نہیں

دن ٹھہرتا نہیں

ہونے والا ہے کیا

کچھ بھی کھلتا نہیں

وقت کم ہے بہت

اتنے کم وقت میں

جس قدر کر سکو

مزید غزلیں از عدیل زیدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں