عدیم عالمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یوں چمن کی تیرگی میں روشنی دیکھی گئی (غزل)
یوں چمن کی تیرگی میں روشنی دیکھی گئی
آگ اپنے آشیاں کو ہی لگی دیکھی گئی
ہم وفا کی راہ میں چلتے رہے جلتے رہے
جب کہیں جا کر اندھیروں میں کمی دیکھی گئی
رو دئے ہم بھی کبھی تو سینکڑوں طوفاں اٹھے
یوں ہمارے آنسوؤں میں دل کشی دیکھی گئی
وہ قفس کی قید میں بھی کیا ستم کی شام تھی
زندگی بھر کی خوشی جب اجنبی دیکھی گئی
عشق میں برباد راہوں کا سفر کیا تھا عدیمؔ
زندگی بے موت لاشوں میں دبی دیکھی گئی
مزید غزلیں از عدیم عالمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں