پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انجلی بنگا کی غزلیں — Anjali Banga Ghazals

انجلی بنگا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دور رہتے ہوئے میں نے جانا اسے (غزل)

دور رہتے ہوئے میں نے جانا اسے

جب وہ میرا ہی ہے کیوں جتانا اسے

ہر نئی شے جو کھینچے ہے اپنی طرف

کھینچ لایا ہے ربط ایک پرانا اسے

جو دعاؤں سے پایا تھا سب چھن گیا

میرے بس میں کہاں مانگ پانا اسے

اور سب یاد رہتا ہے مجھ کو مگر

یاد رہتا نہیں بھول جانا اسے

پھولوں کو برساؤ تم بھی (غزل)

پھولوں کو برساؤ تم بھی

تارے وارے لاؤ تم بھی

چلتے چلتے فلموں جیسے

مجھ میں آ ٹکراؤ تم بھی

میں بھی نیندیں لمبی لوں گی

گر خوابوں میں آؤ تم بھی

مجھ کو کھونا کیسا ہوگا

تھوڑا تو گھبراؤ تم بھی

کب سے اک طرفہ رکھا ہے

اب میرے کہلاؤ تم بھی

مزید غزلیں از انجلی بنگا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں