پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انیتا موریہ انوشری کی غزلیں — Anita Maurya Anushri Ghazals

انیتا موریہ انوشری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس کا چہرہ طاری ہے (غزل)

اس کا چہرہ طاری ہے

چاہت اک بیماری ہے

آنکھوں سے دل تک پہنچا

بندے کی ہشیاری ہے

بیٹی گھر کے آنگن میں

خوشیوں کی پھلواری ہے

نیکی کرکے ڈھول بجا

یہ ہی دنیا داری ہے

راتوں کو تارے گننا

عشق عجب بے گاری ہے

کوئی ساتھ نہیں دے گا

مطلب کی بس یاری ہے

میرے دل پر اس کا حق

اچھی یہ سرداری ہے

وہ جو دنیا سے گزر جاتے ہیں (غزل)

وہ جو دنیا سے گزر جاتے ہیں

کوئی بتلائے کدھر جاتے ہیں

زندگی روز ہی دھمکاتی ہے

روز ہی موت سے ڈر جاتے ہیں

چھوڑ دیتے ہیں وہ پنجرے کو کھلا

اور پنکھوں کو کتر جاتے ہیں

ہم کو جینے نہیں دے گی دنیا

ہم چلو ساتھ میں مر جاتے ہیں

لوگ چلتے ہیں زمانے کی طرف

ہم جدھر گھر ہے ادھر جاتے ہیں

مزید غزلیں از انیتا موریہ انوشری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں