پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انیتا چودھری انل کی غزلیں — Anita Choudhary Anil Ghazals

انیتا چودھری انل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بھلے اجلے ہی پہناوے ہوئے ہیں (غزل)

بھلے اجلے ہی پہناوے ہوئے ہیں

بشر دل سے مگر کالے ہوئے ہیں

قریبی دوست تھے جتنے ہمارے

گگن کے آج کل تارے ہوئے ہیں

ہوئے پاگل سبھی فیشن کے پیچھے

پڑے روٹی کے بھی لالے ہوئے ہیں

بچے کچھ ہیں شجر جو اس زمیں پر

ابھی سانسیں وہی تھامے ہوئے ہیں

ملی جب سے ہمیں دولت اچانک

کہ رشتے دار اب سارے ہوئے ہیں

پڑی گانٹھیں دلوں میں پیار کے پھر

انلؔ کمزور یوں دھاگے ہوئے ہیں

مزید غزلیں از انیتا چودھری انل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں