پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ابرار ابہام کی غزلیں — Abrar Ibhaam Ghazals

ابرار ابہام کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دکھوں نے کر دیا میرا وجود پتھر کا (غزل)

دکھوں نے کر دیا میرا وجود پتھر کا

کہ اضطراب نکلتا نہیں ہے اندر کا

فراق رت نے کیا کام نوک نشتر کا

مریض عشق پہ اترا عذاب بستر کا

خبر نہیں کہ مرا قافلہ کہاں لوٹے

کہ اعتماد نہیں ہے کسی کو رہبر کا

وہ لفظ دور مری خامشی نہ جان سکے

گلہ کروں میں مقدر کا یا کہ دلبر کا

عداوتیں میں کروں گا عداوتیں تجھ سے

کہ آدمی نہیں ہے تو مرے برابر کا

سفر حیات کا جو اختتام تک پہنچا (غزل)

سفر حیات کا جو اختتام تک پہنچا

پران دان دئے تو میں رام تک پہنچا

ہر اک مقام کو مانا سلام کرتا گیا

اسی لیے تو یہ خاکی مقام تک پہنچا

ترے قریب ہوا جو بھی کام کا نہ رہا

ہوا ہے دور جو تجھ سے وہ کام تک پہنچا

ہے جس کے بخت میں حکمت بھی معرفت بھی یہاں

وہی تو وقت کے عالی امام تک پہنچا

عدو کو سامنے پا کر بھی دیکھتا ہی رہا

اگرچہ ہاتھ عدو کا نیام تک پہنچا

مزید غزلیں از ابرار ابہام ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں