انیسہ ہارون شروانیہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اے دو جہاں کے مالک اعلیٰ ہے نام تیرا (غزل)
اے دو جہاں کے مالک اعلیٰ ہے نام تیرا
پر دل کی بستیوں میں دیکھا مقام تیرا
موقوف کب ہے جن و انس و ملائکہ پر
طائر بھی نام لیتے ہیں صبح و شام تیرا
تخصیص نعمتوں میں ابرار کی نہیں کچھ
اشرار پر بھی ہر دم ہے لطف عام تیرا
حد ہو گئی کہ تیرے محبوب کی زباں سے
ہم خاکیوں کو پہنچا یا رب پیام تیرا
تو پردہ دار شب ہے تو خالق سحر ہے
خورشید چرخ کیا ہے ادنیٰ غلام تیرا
سب کچھ مٹا چکی ہوں اس آرزو پہ یا رب
ہو جائے لوح دل پر منقوش نام تیرا
مسلماں غور کر کیوں آج تیری (غزل)
مسلماں غور کر کیوں آج تیری
وہ پہلی آبرو باقی نہیں ہے
مصائب غیر کے پیش نظر ہیں
رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے
غضب ہے بھائی کا دشمن ہے بھائی
اخوت کی وہ خو باقی نہیں ہے
خود اپنی جستجو باقی نہیں ہے
کیا پیرہن دیں اس طرح چاک
کہ اب جائے رفو باقی نہیں ہے
عنادل کیوں نہ ہوں دلگیر و خاموش
گلوں میں رنگ و بو باقی نہیں ہے
زبانوں پر تو ہے اللہ اللہ
دلوں میں ہائے تو باقی نہیں ہے