پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ابرار حامد کی غزلیں — Abrar Hamid Ghazals

ابرار حامد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اگر تو ساتھ چل پڑتا سفر آسان ہو جاتا (غزل)

اگر تو ساتھ چل پڑتا سفر آسان ہو جاتا

خوشی سے عمر بھر جینے کا اک سامان ہو جاتا

نہ جا کر کیوں جتاتا ہے جو جانا تھا چلا جاتا

بہت ہوتا تو یہ ہوتا کہ میں حیران ہو جاتا

جو میری سمت تو دو گام بھی ہنس کر چلا آتا

میں تیرے اور تو میرے لیے ایمان ہو جاتا

خوشی سے مجھ پہ کیا جانے گزر جانی تھی پھر حامدؔ

گھڑی پل کو بھی تو مجھ پر جو کچھ قربان ہو جاتا

بپھری لہریں رات اندھیری اور بلا کی آندھی ہے (غزل)

بپھری لہریں رات اندھیری اور بلا کی آندھی ہے

گردابوں نے بھی گھیرا ہے ناؤ بھی ٹوٹی پھوٹی ہے

کس نے رکھ ڈالے انگارے دل سی شاخ کی آنکھوں پر

وہ کیوں بھولا یہ خوشیوں کے پھول کھلانے والی ہے

جس کو تیرا ساتھ ملا وہ خوش نہ رہے کیوں پھولوں سا

تیرا تو چھو لینا تک بھی ہجر کے روگ میں شافی ہے

حد میں ہو تو پیار ہے اچھا ورنہ یہ بھی زحمت ہے

جیسے اک چنگاری بھڑکے تو جنگل پر بھاری ہے

مزید غزلیں از ابرار حامد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں