پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انیس بانسواڑہ کی غزلیں — Anis Banswara Ghazals

انیس بانسواڑہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میرے دل کا تو ہی ایک ارمان ہے (غزل)

میرے دل کا تو ہی ایک ارمان ہے

تجھ پہ ہی یہ دل و جان قربان ہے

تجھ میں رچ بس گئی میری یہ جان ہے

تو تو بھیجا ہوا رب کا فرمان ہے

تیرے بن کوئی ہستی نہیں ہے مری

تیری قربت مری جان پہچان ہے

تو مرے واسطے ہی بنایا گیا

رب نے مجھ پہ کیا اس کا احسان ہے

دل کی آنکھوں کے نزدیک رکھا تجھے

تو دعاؤں مرادوں کا وردان ہے

دل ربا دیکھ کر یہ محبت مری

میرا سارا گھرانا پریشان ہے

وہ تو نور نظر دل نشیں ہے انیسؔ

جانتے ہو اسے اسم اذہان ہے

پڑھا ہے میں نے خط میں آج آیا ہے (غزل)

پڑھا ہے میں نے خط میں آج آیا ہے

نیا موسم نئے جذبات لایا ہے

تمہاری خود پرستی نا شناسی نے

ہمیں یہ راستہ مشکل دکھایا ہے

زمانے کے ستم درد و الم سارے

سبھی کچھ زندگی سے ہم نے پایا ہے

دکھایا زندگی نے جب بھی ہے دل کو

تری یادوں کو سینے سے لگایا ہے

بنایا ہے خدا نے اس محبت کو

اسے انساں نے جاں دے کر نبھایا ہے

دل و جاں سے تمہیں اے دل ربا ہم نے

انیسؔ جاں بنا دل میں بسایا ہے

مزید غزلیں از انیس بانسواڑہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں