پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انیمیش شرما آتش کی غزلیں — Animesh Sharma Aatish Ghazals

انیمیش شرما آتش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آداب نہ سجدہ ہے نمسکار نہیں ہے (غزل)

آداب نہ سجدہ ہے نمسکار نہیں ہے

کہتا ہے اسے ہم سے سروکار نہیں ہے

آنکھیں تو عنایت کے اجالوں سے بھری ہیں

پر عشق کے اظہار کو تیار نہیں ہے

اے دل یہ بتا دے کہ اسے کیسے سزا دوں

جو میری نگاہوں میں گنہگار نہیں ہے

دنیا کی تمنا ہے اسے اپنا بنا لوں

مشکل تو یہی ہے کہ وہ تیار نہیں ہے

جی میں ہے مجھے آنکھوں سے وہ جام پلائے

وہ چائے پلانے کو بھی تیار نہیں ہے

کس کس کو سناؤں میں مقدر کا فسانہ

پہلے جو مددگار تھا اس بار نہیں ہے

وہ کون ہے جس نے نہ پڑھے اس کے قصیدے

وہ کون ہے جو اس کا طلبگار نہیں ہے

دیکھو نہ ہمیں ایسے حقارت کی نظر سے

اتنا بھی بڑا آپ کا معیار نہیں ہے

تلوار ہو گردن پہ بھلے جاں پہ بنی ہو

جو سچ نہ کہے سچا قلم کار نہیں ہے

جب نگاہوں کی کماں آپ پہ تانی ہم نے (غزل)

جب نگاہوں کی کماں آپ پہ تانی ہم نے

اس سے پہلے ہی بنا لی تھی کہانی ہم نے

سب نے سمجھایا کسی کی بھی نہ مانی ہم نے

ایک وعدے پہ گلا ڈالی جوانی ہم نے

ان سے سیکھی ہے محبت کو نبھانے کی ادا

ان سے سیکھے ہیں محبت کے معانی ہم نے

آج ہر گام پہ اس بات کے ہی چرچے ہیں

ایک وہ بات جو چاہی تھی چھپانی ہم نے

اس نے جو زخم دیا ہم نے ہرا رکھا ہے

اب بھی محفوظ رکھی ہے وہ نشانی ہم نے

شاعری کیا ہے ادب کیا ہے ہمیں کیا معلوم

عمر بھر کی ہے فقط تلخ بیانی ہم نے

مزید غزلیں از انیمیش شرما آتش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں