انیس احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ریل آئی مسافر جدا ہو گیا (غزل)
ریل آئی مسافر جدا ہو گیا
حق ہمارا تمہارا ادا ہو گیا
جسم پرچھائیں تھا نور میں اڑ گیا
دیکھتے دیکھتے میں خدا ہو گیا
ڈھلتے سورج کے آگے سدا دوستو
سایۂ جسم میرا بڑا ہو گیا
بجلیوں کے اندھیروں میں ہم کھو گئے
دور مٹی کا جب سے دیا ہو گیا
مزید غزلیں از انیس احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں