پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عابد کاظمی کی غزلیں — Abid Kazmi Ghazals

عابد کاظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ ہو حیات کا حاصل تو بندگی کیا ہے (غزل)

نہ ہو حیات کا حاصل تو بندگی کیا ہے

جو بے نیاز ہو سجدوں سے زندگی کیا ہے

سدا بہار چمن میں بھی گر نشیمن ہو

ترے بغیر جو گزرے وہ زندگی کیا ہے

خدا کو مان کے خود کو خدا سمجھتا ہے

انا پرستی سراسر ہے بندگی کیا ہے

بس ہم کمال سمجھتے ہے جیتے رہنے کو

یہ کربلا نے بتایا کہ زندگی کیا ہے

وہ جو فقیر صفت خود کو کہتا پھرتا ہے

قبا حریر کی پہنے ہے سادگی کیا ہے

جنہیں تھا فخر نواب و نجیب ہوتے ہیں (غزل)

جنہیں تھا فخر نواب و نجیب ہوتے ہیں

اب ان کے گھر میں تماشے عجیب ہوتے ہیں

یزید وقت کو جو برملا ہی ٹوک سکے

رقم وہ نام ہی زیر صلیب ہوتے ہیں

وہ جن کو تو نے بڑا دل دیا ہے میرے خدا

تو کیوں یہ ہوتا ہے اکثر غریب ہوتے ہیں

جو لوگ مذہب و مسلک کی حد سے اوپر ہیں

ہمارے دل کے وہ یکسر قریب ہوتے ہیں

دعاؤں میں جنہیں ماں باپ یاد ہی نہ رکھیں

امیر وقت ہوں لیکن غریب ہوتے ہیں

مزید غزلیں از عابد کاظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں