پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اننت فانی کی غزلیں — Ananth Faani Ghazals

اننت فانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شاعر کوئی پسند ہے جی جون ایلیاؔ (غزل)

شاعر کوئی پسند ہے جی جون ایلیاؔ

اس کے علاوہ اور کوئی جون ایلیا

ٹھوکر ذرا سی عشق میں کیا لگ گئی کہ بس

بننے نکل پڑے ہیں سبھی جون ایلیاؔ

اشعار ان کو کیا ہی سنائیں گے جا کے ہم

جن کو پتہ نہ میرؔ نہ ہی جون ایلیاؔ

لے تو رہی ہے عمر بڑا امتحان اننتؔ

کر تو گئے تھے بات سہی جون ایلیاؔ

بزدل ہیں تو اس رستے سے جاتے ہی نہیں ہیں (غزل)

بزدل ہیں تو اس رستے سے جاتے ہی نہیں ہیں

ہم آپ کو تو کہہ کے بلاتے ہی نہیں ہیں

کھینچو گے جو دھاگا تو ادھڑ جائے گا سارا

ہم لوگ تبھی حال بتاتے ہی نہیں ہیں

زندہ نظر آنے کی نمائش پہ نہ جاؤ

ہم مرتے ہیں ہر وقت دکھاتے ہی نہیں ہیں

اس شہر کے بچوں سے کہیں کچھ تو کہیں کیا

الفاظ انہیں کوئی بھی آتے ہی نہیں ہیں

اس گھر کی صفائی میں بہت کام ہے فانیؔ

اور آپ ہیں جو ہاتھ بٹاتے ہی نہیں ہیں

تمہیں یہ غم ہے کہ اب چٹھیاں نہیں آتیں (نظم)

تمہیں یہ غم ہے کہ اب چٹھیاں نہیں آتیں

ہماری سوچو ہمیں ہچکیاں نہیں آتیں

چراغ شرما

کبھی بھی کیا سوچا ہے یہ تم نے

کہ جو ہے لہروں کا یوں مچلنا

ندی کا ساگر کی سمت چلنا

درخت کا بیج سے نکلنا

ہر ایک پل وقت کا بدلنا

یہ روز دن رات کا گزرنا

نہ ایک موسم کا بھی ٹھہرنا

اجالے دوڑے جو جا رہے ہیں

کہیں اندھیرے مٹا رہے ہیں

جو سالوں سالوں لگے ہوئے ہیں

سفر میں اب تک ڈٹے ہوئے ہیں

ستاروں سیاروں سب کی گردش

انہیں سمجھنے کی اپنی خواہش

دلوں کے دھڑکن کی ابتدا بھی

تمام منظر کی انتہا بھی

یہ سلسلہ سارا

سب تسلسل میں ہے جو

ہر کچھ

کسی کی ہچکی کا ہے نتیجہ

کہ یاد کرتا ہو کوئی بیتے زمانے کو

کائنات بھر میں

کہ جب نہیں تھا کچھ

اس سے پہلے

جو تھا وہ کیا تھا

وہ کیسا تھا

کیا وہ ایسا تھا

جیسا ہے ابھی سب

اک عرصے سے مجھ کو ہچکی آئی نہیں ہے

تم تو رہے مجھے یاد کرنے سے

آئینے کو تکتا ہوں روز

خود کو ہی یاد آ جاؤں میں کبھی تو

اور ایک ہچکی نکل پڑے پھر

مزید غزلیں از اننت فانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں