اننت شہرگ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بات اپنے دل کی وہ مجھ کو بتاتا کیوں نہیں (غزل)
بات اپنے دل کی وہ مجھ کو بتاتا کیوں نہیں
پیار گر کرتا ہے مجھ سے تو جتاتا کیوں نہیں
ایک مدت ہو گئی پہچان کو اس سے مری
خواب میں اب بھی بھلا ملنے وہ آتا کیوں نہیں
میں اسے اپنے جگر میں دھڑکنوں سا رکھتا ہوں
سانس میں سرگم سا مجھ کو وہ بساتا کیوں نہیں
چاند نے پوچھا تھا مجھ سے یہ بتانا تو ذرا
پہلے سا تو یار میرے مسکراتا کیوں نہیں
سب کی باتیں سننے کی فرصت تو رہتی ہے اسے
پھر مری باتوں پہ اس کا دھیان جاتا کیوں نہیں
شام بھی ہے جام بھی ہے ہیں مرے سب یار بھی
چائے سا دل سے مرے وہ یار جاتا کیوں نہیں
نیندیں خراب کرکے جو ہم بات کر رہے (غزل)
نیندیں خراب کرکے جو ہم بات کر رہے
کیوں پھر نہیں وہ ہم سے ملاقات کر رہے
نظریں نظر سے ملنے پہ سدھ بدھ نہ کچھ رہی
آنکھوں سے اپنے ایسے کرامات کر رہے
اشکوں کے سنگ آنکھ سے بہنا پڑا اسے
پتھر پہ اور ہم نہیں برسات کر رہے
کچھ بھی نہیں بچا ہے کہ جس کا غرور ہو
یہ زندگی بھی اس کو لو خیرات کر رہے
اپنے تصورات سے چہرہ بنایا اک
چہرہ بنا کے اس سے خرافات کر رہے
کیسے کریں گے ابتدا اک کشمکش سی تھی
جھمکوں کی بات کر کے شروعات کر رہے