پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ابھیشیک شکلا کی غزلیں — Abhishek Shukla Ghazals

ابھیشیک شکلا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چلتے ہوئے مجھ میں کہیں ٹھہرا ہوا تو ہے (غزل)

چلتے ہوئے مجھ میں کہیں ٹھہرا ہوا تو ہے

رستہ نہیں منزل نہیں اچھا ہوا تو ہے

تعبیر تک آتے ہی تجھے چھونا پڑے گا

لگتا ہے کہ ہر خواب میں دیکھا ہوا تو ہے

مجھ جسم کی مٹی پہ ترے نقش کف پا

اور میں بھی بڑا خوش کہ ارے کیا ہوا تو ہے

میں یوں ہی نہیں اپنی حفاظت میں لگا ہوں

مجھ میں کہیں لگتا ہے کہ رکھا ہوا تو ہے

وہ نور ہو آنسو ہو کہ خوابوں کی دھنک ہو

جو کچھ بھی ان آنکھوں میں اکٹھا ہوا تو ہے

اس گھر میں نہ ہو کر بھی فقط تو ہی رہے گا

دیوار و در جاں میں سمایا ہوا تو ہے

اپنی جیسی ہی کسی شکل میں ڈھالیں گے تمہیں (غزل)

اپنی جیسی ہی کسی شکل میں ڈھالیں گے تمہیں

ہم بگڑ جائیں گے اتنا کی بنا لیں گے تمہیں

جانے کیا کچھ ہو چھپا تم میں محبت کے سوا

ہم تسلی کے لئے پھر سے کھگالیں گے تمہیں

ہم نے سوچا ہے کہ اس بار جنوں کرتے ہوئے

خود کو اس طرح سے کھو دیں گے کہ پا لیں گے تمہیں

مجھ میں پیوست ہو تم یوں کہ زمانے والے

میری مٹی سے مرے بعد نکالیں گے تمہیں

مزید غزلیں از ابھیشیک شکلا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں