پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اننت گپتا کی غزلیں — Anant Gupta Ghazals

اننت گپتا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اک جسم سے جوانی ایسے بچھڑ رہی ہے (غزل)

اک جسم سے جوانی ایسے بچھڑ رہی ہے

جیسے دلھن کی مہندی بستر پہ جھڑ رہی ہے

ہتھیار ڈالے بیٹھا ہارا ہوا یہ لڑکا

اور وہ حسین لڑکی دنیا سے لڑ رہی ہے

تنگ آ چکے اننتؔ اب لے لے پتنگ انا کی

میں ڈھیل دے رہا ہوں یہ اور اکڑ رہی ہے

دکھاوا ہی کرنا ہے تو پھر بڑا کر (غزل)

دکھاوا ہی کرنا ہے تو پھر بڑا کر

تو شاعر نہیں خود کو عاشق کہا کر

یوں شاخوں کی سوتن کھڑی مت ہوا کر

شجر کی کمر سے کمر تو لگا کر

بدن سے اچھل کر نکل آئے گی روح

مرے خواب میں غیر کو مت چھوا کر

بہت دیر کر دی یہ کہنے میں میں نے

ذرا تو سنو مجھ کو اتنا سنا کر

جسے دیکھیے خاک ہو جائے گا وہ

نظر میں اننتؔ اشک ہیں کل ملا کر

سنو شادی مبارک ہو (نظم)

سنو شادی مبارک ہو

دلہن تو بن چکی ہو اب

بتا بھی دو کہ سننے کو

وہ خوش خبری میں آؤں کب

کسی دن چھوڑ جائے گی

ترے بیٹے کو کوئی جب

کسی عاشق کی ماں کا دکھ

سمجھ پائے تو شاید تب

اسے انصاف کہتے ہیں

اسی سے بھاگتے ہیں سب

اسی کو پوجتا ہوں میں

اسی سے کانپتے ہیں رب

مگر تب تک مناسب ہے

تڑپ کو بولنا کرتب

مزید غزلیں از اننت گپتا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں