پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ابھیشیک کمار امبر کی غزلیں — Abhishek Kumar Amber Ghazals

ابھیشیک کمار امبر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک خواہش ہے بس زمانے کی (غزل)

ایک خواہش ہے بس زمانے کی

تیری آنکھوں میں ڈوب جانے کی

ساتھ جب تم نبھا نہیں پاتے

کیا ضرورت تھی دل لگانے کی

آج جب آس چھوڑ دی میں نے

تم کو فرصت ملی ہے آنے کی

تیری ہر چال میں سمجھتا ہوں

تجھ کو عادت ہے دل دکھانے کی

ہم تو خانہ بدوش ہیں لوگو

ہم سے مت پوچھئے ٹھکانے کی

تیرا افسانا چھیڑ کر کوئی (غزل)

تیرا افسانا چھیڑ کر کوئی

آج جاگے گا رات بھر کوئی

ایسے وہ دل کو توڑ دیتا ہے

دل نہ ہو جیسے ہو ثمر کوئی

رات ہوتے ہی میرے پہلو میں

ٹوٹ کر جاتا ہے بکھر کوئی

چند لمحوں میں توڑ سب رشتے

دے گیا درد عمر بھر کوئی

عشق کرتا نہیں ہوں میں تم سے

کہہ کے پچھتایا عمر بھر کوئی

میں وفا کر کے با وفا ٹھہرا

بے وفا ہو گیا مگر کوئی

کاٹ کر پیٹ جوڑے گا پیسے

تب خریدے گا ایک گھر کوئی

تیرے آنے کی آس میں عنبرؔ

دیکھتا ہوگا رہ گزر کوئی

جب ملے تھے تم سے پہلی مرتبہ (نظم)

جب ملے تھے تم سے پہلی مرتبہ

یہ لگا جیسے کہ سب کچھ پا لیا

مل گئی تھی اس جہاں کی ہر خوشی

بدلی بدلی ہو گئی تھی زندگی

ایک دن پھر ہائے ایسا بھی ہوا

ہو گئے اک دوسرے سے ہم جدا

ملنے کی بس آس باقی رہ گئی

اک تڑپتی پیاس باقی رہ گئی

آج بھی اس دل کو میرے ہے یقیں

کیا پتہ کس موڑ ٹکرائے کہیں

اس لئے امید رکھ کر برقرار

کرتا ہوں ہر پل تمہارا انتظار

مزید غزلیں از ابھیشیک کمار امبر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں