اننت ڈھولے مشفق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بات یہ بھی سمجھنے والی ہے (غزل)
بات یہ بھی سمجھنے والی ہے
کچھ نہ کہنا بھی ایک گالی ہے
اس پہ موقوف ہیں کئی چیزیں
یہ جو ننھی سی ایک ڈالی ہے
کھوئے رہنے کی یہ روش اپنی
کتنی بے کار کیسی خالی ہے
کبھی دیکھیں اسے الٹ کر بھی
یہ روایات کی جو تھالی ہے
سارے امکاں اسی میں ڈوب گئے
بات کہنی جو ہم نے ٹالی ہے
خوش نہ رہنے کی یہ جو عادت ہے
ایک دوجے کو ہم نے ڈالی ہے
یہاں پر ختم ہو جاتی ہیں راہیں (غزل)
یہاں پر ختم ہو جاتی ہیں راہیں
بکھر جاتی ہیں سب امکان گاہیں
جنوں بڑھتا چلا جاتا ہے ہر سو
اندھیرے کھول کر چلتے ہیں باہیں
دھندلکا چیر کر آنے لگی ہیں
پگھلتی ڈوبتی کس کی کراہیں
پرندے خلوتوں سے ٹوٹ نکلے
پھڑکتی جا رہی پر زور آہیں
یہ منظر کیا ہے مشفقؔ کون ہو تم
تمہیں حاصل نہیں کیوں کر پناہیں
مزید غزلیں از اننت ڈھولے مشفق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں