ابھیشیک جین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہمارا دل دکھایا ہے کسی نے (غزل)
ہمارا دل دکھایا ہے کسی نے
ہمیں کتنا ستایا ہے کسی نے
نہیں کوئی وہاں موجود اپنا
جہاں ہم کو بلایا ہے کسی نے
ہماری بات سن کر رو پڑے وہ
کوئی نغمہ سنایا ہے کسی نے
کہاں سے آ گیا سیلاب اتنا
تمہیں جی بھر رلایا ہے کسی نے
غریبوں کو ستایا اور لوٹا
بہت پیسہ کمایا ہے کسی نے
بگڑتی بات ہمیں ہی بنانی پڑتی ہے (غزل)
بگڑتی بات ہمیں ہی بنانی پڑتی ہے
اسی لئے تو حقیقت چھپانی پڑتی ہے
میاں یہ عشق ہے آساں نہیں سمجھنا اسے
کہ اس میں جاں کی بھی بازی لگانی پڑتی ہے
کوئی بھٹک نہ سکے مارا مارا دنیا میں
وفا کی راہ ہمیں ہی دکھانی پڑتی ہے
ہنر کی قدر کہاں کرتا ہے جہاں اب تو
یہاں پہ اپنی ہی قیمت گھٹانی پڑتی ہے
محبتوں کا نبھانا کبھی نہ کم جانو
کہ اپنی داؤ پہ عزت لگانی پڑتی ہے
مزید غزلیں از ابھیشیک جین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں