آنند ورما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پتا مجھ کو ہے پہلے سے اسے انکار کرنا ہے (غزل)
پتا مجھ کو ہے پہلے سے اسے انکار کرنا ہے
تسلی کے لیے مجھ کو مگر اظہار کرنا ہے
کوئی تعویذ مل جائے کہ یہ اچھا کرے پوری
بہت وہ دور ہے لیکن مجھے دیدار کرنا ہے
نظر ان سے یہ سنڈے کو بغیچے میں ملی ایسی
کہ اب ہفتے کے ہر دن کو مجھے اتوار کرنا ہے
ستم کرنے کو بیٹھی ہے مگر کوئی اسے کہہ دو
ابھی کچا ہے دل اس کو ذرا تیار کرنا ہے
مری کشتی کو لہریں توڑ بیٹھی ہیں تو اب مجھ کو
کنارے پر کھڑے ہو کر سمندر پار کرنا ہے
عشق اس کو مجھ سے ہے یا تھا کبھی (غزل)
عشق اس کو مجھ سے ہے یا تھا کبھی
مر کے بھی میں جان نہ پایا کبھی
فکر مجھ سے پوچھتی ہے رات دن
نیند ہے پھر کیوں نہیں سوتا کبھی
دائروں کے دائرے ہے سب جگہ
دائرہ بھی خوش نہیں ہوگا کبھی
کاٹنے پر سانپ کے کچھ نہ ہوا
ڈانٹنے پر اس کے میں رویا کبھی
وقت مجھ کو ہر دفعہ پکڑے رکھا
وقت کو میں نہ پکڑ پایا کبھی
بوند ہی باقی بچی ہے عشق کی
بہہ رہا ہوتا تھا اک جھرنا کبھی
آج بھی آنندؔ ہنس کر ہی ملا
درد اس کا کم نہیں ہوگا کبھی