پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آمنہ ابوالحسن کی غزلیں — Amna Abul Hasan Ghazals

آمنہ ابوالحسن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زندگی وہ سفید پھول ہے جسے (نظم)

زندگی وہ سفید پھول ہے جسے

ایک دوست دوسرے دوست کو پیش کرتا ہے

اور جب دشمن دوست بننا چاہے

تو وہ بھی اس پھول کو سونگھ لیا کرتا ہے

یہ سفید پھول ہر گھر میں اگتا ہے

کہیں مہک رہا ہے

کہیں سوکھ گیا ہے

کہیں ابھی کلی کے روپ میں ہے

اور آنکھیں جو اسے دیکھتی ہیں

ایک دوسرے سے کتنی مختلف ہیں

کالی بھوری نیلی آنکھیں

جو بہتے پانی کی طرح

اس سرحد سے اس سرحد تک

ہر جگہ موجود ہیں

جو زمیں دیکھتی ہیں

فلک دیکھتی ہیں

درمیاں دیکھتی ہیں

جانے کس طرح اس پھول کی سفیدی پر

میلے دھبے اور خون کے چھینٹے برداشت کر لیتی ہیں

مزید غزلیں از آمنہ ابوالحسن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں