پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

امجد حیدر آبادی کی غزلیں — Amjad Hyderabadi 1 Ghazals

امجد حیدر آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یوں تو کیا کیا نظر نہیں آتا (غزل)

یوں تو کیا کیا نظر نہیں آتا

کوئی تم سا نظر نہیں آتا

ڈھونڈتی ہیں جسے مری آنکھیں

وہ تماشا نظر نہیں آتا

ہو چلی ختم انتظار میں عمر

کوئی آتا نظر نہیں آتا

جھولیاں سب کی بھرتی جاتی ہیں

دینے والا نظر نہیں آتا

زیر سایہ ہوں اس کے اے امجدؔ

جس کا سایہ نظر نہیں آتا

نالۂ جان خستہ جاں عرش بریں پہ جائے کیوں (غزل)

نالۂ جان خستہ جاں عرش بریں پہ جائے کیوں

میرے لئے زمین پر صاحب عرش آئے کیوں

نور زمین و آسماں دیدۂ دل میں آئے کیوں

میرے سیاہ خانے میں کوئی دیا جلائے کیوں

زخم کو گھاؤ کیوں بناؤ درد کو اور کیوں بڑھاؤ

نسبت ہو کو توڑ کر کیجئے ہائے ہائے کیوں

بخشنے والا جب مرا عفو پہ ہے تلا ہوا

مجھ سا گناہ گار پھر جرم سے باز آئے کیوں

امجدؔ خستہ حال کی پوری ہو کیوں کر آرزو

دل ہی نہیں جب اس کے پاس مطلب دل بر آئے کیوں

مزید غزلیں از امجد حیدر آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں