پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

امت ستپال تنور کی غزلیں — Amit Satpal Tanwar Ghazals

امت ستپال تنور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خود کی ہی قربانی ہے (غزل)

خود کی ہی قربانی ہے

مجھ کو عید منانی ہے

توبہ توبہ توبہ ہائے

عشق بڑا من مانی ہے

رستے رستے کانٹے ہیں

کیسے جان بچانی ہے

دریا دریا سوکھا پن

سب کی آنکھیں پانی ہے

تیرے عشق کی ہوا چلے

اپنی خاک اڑانی ہے

میری آنکھیں چمک اٹھی

وہ چہرہ نورانی ہے

میرے پیچھے اک لڑکی

رادھا سی دیوانی ہے

لاش کی طرح ہو چکا ہوں میں (غزل)

لاش کی طرح ہو چکا ہوں میں

جانے کس طرح جی رہا ہوں میں

خود کے اندر ہی قید ہو بیٹھا

اپنے پنجرے میں ہی پڑا ہوں میں

صرف یادیں ملیں گی کمرے میں

اب یہاں سے چلا گیا ہوں میں

کون مجھ کو گھماتا رہتا ہے

کس کی انگلی پہ ناچتا ہوں میں

میں جو منزل پہ خود نہیں پہنچا

اسی منزل کا راستہ ہوں میں

آنسو میری ہنسی اڑاتے ہے

مسکراہٹ پہ رو لیا ہوں میں

زہر یوں ہی پیے گا اب مجھ کو

ہوا یوں زہر پی چکا ہوں میں

روح سے کچھ خریدنا ہے مجھے

جسم کو سانسیں بیچتا ہوں میں

کھو دیا روشنی میں اپنا وجود

اب اندھیروں میں ڈھونڈھتا ہوں میں

میرے پیچھے کوئی نہ روئے گا

موت کے ساتھ جا رہا ہوں میں

مزید غزلیں از امت ستپال تنور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں