امت اوجھا راج کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چمچماتی ہر طرف شمشیر ہے (غزل)
چمچماتی ہر طرف شمشیر ہے
کس کے وحشی خواب کی تعبیر ہے
مدتوں کے بعد مجھ سے وہ ملا
اتنے برسوں بعد بھی دلگیر ہے
در بدر یوں گھومتا ہوں عشق میں
ساری دنیا اب مری جاگیر ہے
پی رہا ہوں راجؔ اس کی آنکھ سے
تیز اس مے کی بڑی تاثیر ہے
درد کا نغمہ پرانا مجھ کو بھاتا تھا بہت (غزل)
درد کا نغمہ پرانا مجھ کو بھاتا تھا بہت
اس کا لہجہ شاعرانہ مجھ کو بھاتا تھا بہت
شام کو ہم پھر ملیں گے اس گلی کے موڑ پر
کہہ کے اس کا پھر نہ آنا مجھ کو بھاتا تھا بہت
پنچھی لوٹیں شام کو جب ان کے سواگت کے لیے
ڈالیوں کا سر جھکانا مجھ کو بھاتا تھا بہت
یاد آتے ہیں وہ اکثر مجھ کو میرے رت جگے
یار کا ہر دم جگانا مجھ کو بھاتا تھا بہت
قہقہے یاروں کے وہ ہاسٹل کی دارو پارٹیاں
ڈگمگا کر کھلکھلانا مجھ کو بھاتا تھا بہت
مزید غزلیں از امت اوجھا راج ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں