پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اللہ دی شرارت کی غزلیں — Allah Di Shararat Ghazals

اللہ دی شرارت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نذر قاتل ہو گئی ساری کی ساری زندگی (غزل)

نذر قاتل ہو گئی ساری کی ساری زندگی

اس لیے روز ازل سے تھی ہماری زندگی

وصل نا ممکن ہوا اٹھتا نہیں ہے ہجر یار

ہو گئی ہے ان دنوں بے اختیاری زندگی

ہو گیا ہے سرد اب بازار سودائے جنوں

مل گئی قسمت کو اک غفلت شعاری زندگی

اک گل خوبی کی الفت نے دکھایا یہ اثر

داغ دل سے بن گئی پھولوں کی کیاری زندگی

اے شرارتؔ ابروئے جاناں کی الفت ہے ہمیں

کٹتی ہے تیغ دو دم پر اب ہماری زندگی

مزید غزلیں از اللہ دی شرارت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں