پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علیم اللہ کی غزلیں — Alimullah Ghazals

علیم اللہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب تلک حق نہیں پچھانے واہ واہ (غزل)

اب تلک حق نہیں پچھانے واہ واہ

جان کو اپنی نہ جانے واہ واہ

تم جو کرتے ہو فرض روزہ نماز

محض عالم کو دکھانے واہ واہ

مفت کھوئی عمر دانے گھانس میں

پھر کہاتے ہو سیانے واہ واہ

مال و زر فرزند کی رکھ کر طلب

ہو رہے حق سوں اگھانے واہ واہ

حق کی خلقت میں مگر پیدا ہوئے

تم محض کھانے پکانے واہ واہ

کھوپڑی الٹی اندھی کے ہاتھ سوں

اینٹھ چلتے ہو اتانے واہ واہ

ہیں یگانے اقرباں خویشاں ستی

آپ اپنے سوں بیگانے واہ واہ

پوچھتے ہیں سب نفع نقصان کو

سر دیے پیسا کمانے واہ واہ

عاشقاں کو بولتے ہیں اے علیمؔ

خلق دنیا کے دوانے واہ واہ

نور حق بے حجاب عشق اللہ (غزل)

نور حق بے حجاب عشق اللہ

یاد دلبر شراب عشق اللہ

می محبت کے آسماں پہ ظہور

پرتو آفتاب عشق اللہ

جب دکھاتا ہے رب جمال اپنا

دیکھ لے بے نقاب عشق اللہ

عشق میں دل ربا کے اے زاہد

سرنگوں شیخ و شاب عشق اللہ

بزم لاہوت میں سن اے درویش

ہے صدائے رباب عش اللہ

جو سنا ہے صدائے سر نگوں

وو چہ پایا شتاب عشق اللہ

عشق کا جوش دل کے دریا میں

بولتا ہر حباب عشق اللہ

فیض مرشد سوں مستفیض ہوا

دل سوں پایا جناب عشق اللہ

بول اس کا جواب علیم اللہ

جو کہا ہے تراب عشق اللہ

مزید غزلیں از علیم اللہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں